حکومت بہار کے اقلیتی امور کے وزیر پروفیسر عبدالغفور نے مسلمانوں کو اشتعال انگیزی سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لئے بہترین جواب یہی ہوگا کہ مسلمان اپنی پوری توجہ تعلیمی اور اقتصادی حالت درست کرنے میں لگادیں۔
انہوں نے یو این آئی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ
جب سے مودی حکومت آئی ہے‘ اشتعال انگیزی اور فرقہ پرستی بڑھ گئی ہے اور اس طرح کی حرکتیں اس لئے کی جارہی ہیں تاکہ مسلمان اپنی تعلیمی، اقتصادی اور معاشرتی ترقی سے رخ موڑکر بی جے پی سنگھ پریوار کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں کود پڑیں۔
انہوں نے کہاکہ سنگھ پریوار والوں کے منصوبے کو کامیاب نہ ہونے دیں